مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی ہے۔ ونزوئلا کے الیکشن کمیشن کے مطابق نکولس مادورو 67.7 فیصد ووٹ حاصل کرکے 6 سال کے لیے ونزوئلا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مادورو کے حریف ہنری فالکن نے 21.2 فیصد ووٹ لیے۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 46.1 فیصد رہی۔ نکولس مادورو کو 58 لاکھ جب کہ ہنری فالکن کو 18 لاکھ ووٹ ملے۔
ادھر الیکشن میں فتح کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نکولس مادورو نے کہا کہ آج تاریخی اور حسین فتح کا دن ہے، مخالفین نے مجھے کمتر سمجھا تھا، جبکہ اس سے پہلے کوئی امیدوار الیکشن میں 68 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔ واضح رہے کہ نکولس مادورو نے ملک کے مقبول ترین رہنما ہوگو شاویز کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔
آپ کا تبصرہ